کولکاتا،10نومبر: مضافاتی ٹرینوں کا خاطر خواہ تعلق ہوڑہ اور کولکاتا سے ہے متصل دیہاتوں کے لوگ ہی ان لوکل ٹرینوں سے آمد و رفت کرتے ہیں لگ بھگ یومیہ دو ملین مسافر ہوڑہ اور سیالدہ سے آتے اور جاتے ہیں اب بدھ سے یعنی سات مہینے کے بعد لوکل ٹرینوں کی سر وس پھر سے بحال ہوگی۔ ریلوے افسران نے یہ بتایا کہ بدھ کو 696 لوکل ٹرینیں چلائی جائےں گی11نومبر سے یہ ساری ٹرینیں آمد و رفت کرے گی۔ ریل کی شروعات میں تمام حفاظتی اقدامات کو بھی پابند بنایا جا ئے گا تا کہ مسافروں کو آرام اور لوگ بھی آسانی سے سواری کر سکیں۔
ریل کے چلتے ہی تمام اسٹیشنوں اور بوگیوں میں سینی ٹائز کی اجا چکا ہے اور نشانات بھی دے دیئے گئے ہیں تا کہ سماجی دوری بنی رہے اسی کے ساتھ تمام مسافروں کی سخت سے تنبیہہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشن میں داخل ہوتے اور سفر کرنے کے دوران ماسک کو ضرور پہنے رہیں۔ تمام ٹکٹ کاو¿نٹرس اور اسٹیشن میں بانس کا گھیرا ڈال دیا گیا ہے تا کہ مسافر آسانی سے ٹکٹ کی خریداری کریں اور بوگیوں میں سوار ہو ئیں۔ کوویڈ-19 کی وجہ سے مغربی بنگال ہوم سکریٹری نے ریلوے حکام سے مل کر بھیڑ کو قابو میں رکھنے کی ساری تیاریاں بھی کرلی ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.