کولکاتا،6اگست: نئی اسپورٹس تکنیک کو فروغ دینے کیلئے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) نے اسپورٹس نصاب کو جدید طرز سے متعارف کیا ہے تا کہ کو چنگ میں بھی نئی تکنیک کو فروغ دیا جائے۔27واں اکاڈمی کونسل برائے ایس اے آئی نے کئی کلیدی فیصلے بھی لئے ہیں اپنے اس میٹنگ میں اس وقت این سی ایس سی میں جو کھیل کود کا نظام ہے اب وہ یکلخت بدل جائے گا اور خاص ہدف یہی ہوگا کہ اسپورٹس میں خوبیاں اور زور آوری کو فروغ دیا جائے۔ این ایس این آئی ایس پٹیا،لہ میں جو اسپورٹس کوچنگ کے لئے ڈپلومہ دینے کا رواج ہے اب اس کے نصاب میں زبر دست تکنیکی تبدیلیاں ہوں گی بشمول نیشنل اسپورٹنگ فیڈریشن میں شامل ہونے اسپورٹس پر تکنیکی عبوریت رکھنے والوں کے لئے بھی۔ اس وقت کوویڈ -۹۱ کی وجہ سے پہلا سمسٹر آن لائن کے ذریعہ ہوگا ڈپلومہ کورس کے لئے۔ علاوہ ازیں چھ ہفتے کا سر ٹیفکٹ کورس برائے کو چنگ پروگرام کا بھی آن لائن سے ہوگا۔
Comments are closed.