Take a fresh look at your lifestyle.

اب بازار میں کرونا انسداد برقیاتی ماسک کی دستیابی ہوگی“


کولکاتا۔ 13اگست: کرونا وائرس سے بچے رہنے کیلئے ابھی ماسک از حد ضروری ہے ۔ اسی لئے اب انواع و اقسام کے ماسک کی تیاری ہورہی ہے مگر زیادہ ترلوگ ابھی تک ماسک کی اہمیت سے نابلد ہے ۔ N-95ماسک کے استعمال کیلئے محکمہ ¿ صحت نے بھی تاکید کی ہے مگر یہ خاص قسم کے ماسک سبھوں کیلئے سو د مند نہیں ہے ۔ اب ماہرین تین تہہ والا سرجیکل ماسک پہننے کی ہدایت کررہے ہیں ان میں سے کپاس کے بنے ہوئے ماسک کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ اس وقت جادب پور یونیورسٹی کے انسٹر و منیٹیشن شعبہ کے طالب علم نے اعلیٰ معیار کے برقی ماسک کا ایجاد کیا ہے ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس ماسک کی برقیاتی کشش سے وائرس کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ اب محقق نے اس بات کا بھی ادعا کیا ہے کہ اس ماسک کا استعمال کرنے سے جراثیم کے خلاف کامیاب جنگ بھی ہوگی ۔ جادب پور یونیورسٹی کے محققین اکثر انسانی فائدے کیلئے ہی سامان ایجاد کرتے آرہے ہیں اس کا ثبوت انہوں نے برقیاتی ماسک کی ایجاد کرکے دیدی ہے۔ اب اس ماسک کی کثیر تعداد کیلئے مالی تعاون یونیوسٹی نے آئی سی ایم آ ر سے کی ہے ۔ دیر صرف دستاویزات کے جاری ہونے کی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.