کولکاتا،26دسمبر:ادیان باٹی میں عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی ہے، کل پترو تہوار کے وقت یکم سے 3جنوری تک کاشی پور کے ادیان باٹی کے اندر کوئی بھی داخل نہیں ہو سکتا ہے۔ اتنا ہی کیوں دکھنیشور مندر میں بھی جشن پر پابندی رہے گی۔ سنیچر کو کاشی پور کے ادیان باٹی کے سوامی پرشوتم نند نے بتایا کہ شری رام کرشن و شاردا دیوی کوٹی کی تقریب ہوگی صبح سے12بجے تک عقیدت مند بھجن و دیگر رسومات ادا کریں گے۔ مگر اندر جانے میں پابندی رہے گی۔ اس کے لئے ادیان باٹی کے ذاتی آفیشیل ویب سائٹ ویو ٹیوب چینل کے ذریعہ اس پروگرام کو نشر کیا جائے گا۔عام طور پر ادیان باٹی روزانہ صبح9بجے سے11بجے اور شام 3.30 بجے سے7.30 بجے تک سبھوں کے لئے کھلا رہتا ہے اب نئے برس کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ سال کا پہلا دن ادیان باٹی بند رہے گا۔ دکھنیشور مندر بھی کھولا نہیں جائے گا۔ در اصل سال کے پہلے دن عقیدت مند دکھنیشور مندر میں زیادہ تعداد میں آتے ہیں اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے ایسا پروگرام بنتا ہے۔
Comments are closed.