کولکاتا،17،ستمبر:جنگلات 23 ستمبر سے مغربی بنگال میں سیاحت کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے یہ معلومات جمعرات کو دی۔عہدیداروں نے بتایا کہ مانسون کی وجہ سے ہر سال جنگلات 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دو ماہ کےلئے بند رہتے ہیں لیکن اس بار اس وبا کی وجہ سے مارچ میں لاک ڈاو¿ن کے بعد جنگلات بند کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تہواروں سے پہلے جنگلات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایک طویل عرصے سے ان کے بند ہونے کی وجہ سے سیاحت کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر برائے جنگل رویکینت سنہا نے کہا کہ جنگلات کھولنے کا فیصلہ بدھ کے روز وزیر جنگلات راجیو بینرجی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کےلئے ہدایات جاری کی جائیں گی اور جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اس کی خاکہ تیار کی جائے گی۔ بنرجی نے پہلے کہا تھا کہ حکومت تہوار کے موقع پر سیاحوں کےلئے جنگلات اور قومی پارک کھولنے کے طریقوں پر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز مغربی بنگال میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 61 افراد کی موت ہوگئی جس کے بعد انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 4123 ہوگئی۔محکمہ صحت کے بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ 3237 نئے واقعات کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ12ہزار383 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2971 افراد اس انفیکشن سے آزاد ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ریاست میں اسپتال سے لوگوں کے اخراج کی شرح 86.69 فیصد تھی۔ اب مغربی بنگال میں 24147 مریض زیر علاج ہیں۔وہ ریاست کے مختلف اضلاع میں قائم کوویڈ 19 اسپتال میں داخل ہیں۔
Comments are closed.