اینٹ بھٹہ کے مزدور پیدل جانے کو مجبور
اسلام پور ، 14 مئی: شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور کے اینٹ بھٹوں میں کام کرنے والے بہار کے مزدوروں کو ان دنوں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طویل عرصے سے تالا بندی ہونے کی وجہ سے کام بند ہو گیا ہے۔ مزدوروں کی جمع پونجی ختم ہوگئی۔ اینٹ بھٹوں کے مالکان ان کی دیکھ بھال نہیں کرر ہے ہیں۔ حکومت اور دیگر امدادی تنظیموں کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ کارکن بہار میں اپنے گھر جارہے ہیں۔ جمعرات کی صبح اسلام پور بس اسٹینڈ کے علاقے میں بھی ایسا ہی نظارہ دیکھا گیا۔ اینٹ بھٹوں میں مزدوری کرنے والے بہار کے مزدوروں نے ایک ریوڑ بنا لیا اور چل چلاتی دھوپ کی پرواہ کیے بغیر گھر کی طرف چل پڑے۔ ان مزدوروں میں سے ایک ، بھولا میاں نے بتایا کہ وہ مزدور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ جو رقم کمائے تھے وہ لاک ڈاﺅن دو ماہ میں ختم ہوگئے ۔ اب یہاں رہ کر دن گزارنے کے لئے ان کے پاس رقم نہیں بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ بھٹے کا مالک کسی بھی طرح سے تعاون نہیں کررہا ہے۔ اسی لئے وہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں مقامی پولس اسٹیشن سے رابطہ کیا لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بہار بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی کارکن وطن واپس آ رہے ہیں۔ کچھ پیدل جا رہے ہیں اور کچھ سائیکل پر۔ اگرچہ پیدال مزدووں کی تعداد زیادہ ہے۔ مزدور پیدل ہی گھر لوٹ رہے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اسے راستے میں سماجی کارکنوں نے کچھ کھانے کو دیا ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.