باراسات22 اکتوبر: کامدونی سروجننی شری درگاپوجا کاافتتاح ضلع پریشد کے جنگل وآراضی کے سربراہ اے کے ایم فرہاد نے کیا۔ بنگالیوں کاسب سے بڑا تہوار مہاششٹی کے دن باراسات کے 2 نمبر بلاک میں پوجا کاافتتاح کیاگیا۔ کرونا کے ماحول میں اس پوجا افتتاح میں جتنے بھی لوگ وہاں تھے سبھی ماسک پہنے تھے اورسماجی دوری بنائے ہوئے تھے ۔اس پوجا پنڈال کاافتتاح اے کے ایم فرہاد نے کیا۔ وہاں پراس موقع پر2 نمبر بلاک کے ترنمول کانگریس کے صدر شری جوگتو شمبھوناتھ گھوش کے علاوہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری سوناگھوش صدر انئے منڈل باپی منڈل سمیت علاقے کے کئی اہم شخصیت بھی وہاں موجود تھیں۔ اس موقع پر فرہاد نے کہاکہ ریاستی حکومت کے تعاون و علاقے کے معتبر شخصیتوں کی مدد سے یہ پوجا کاکام شروع ہوا ۔ ہم لوگ سبھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تحریک وانسانی فلاحی کاموں میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments are closed.