سلی گوڑ ی ۔ 6نومبر : کولکاتا کے نبنو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے گورکھا جن مکتی مورچہ کے صدر ونئے تمنگ و پارٹی کے ہی جنرل سکریٹری نیز جی ٹی اے کے چیئرمین انیت تھاپا جب اس مخصوص ملاقات کے بعد باگ ڈوگرا ایئر پورٹ پر پہنچے تو ایر پورٹ پر ان کے حامیوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ایر پورٹ پر اترتے ہی تمنگ نے صحافیوں کو اتنا ہی بتایا کہ مشن کامیاب رہا ۔ پھر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر دارجلنگ کی طرف روانہ ہوگئے ۔
یاد رہے کہ ونئے تمنگ اور انیت تھاپا نے 02نومبر کو یہاں کیلئے روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے ممتا بنرجی سے نبنو میں ملاقات کی ۔ 3نومبر کو اس میٹنگ میں دارجلنگ کے تمام مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ پھر کولکاتا سے نکلتے وقت تمنگ نے پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے صاف لفظوں میں بمل گورنگ کی اہمیت کو پس پشت رکھ دیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بمل گورنگ کا باب ختم ہوا۔ ان دونوں پہاڑی لیڈران سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی آئندہ اسمبلی الیکشن 2021میں اپنا کیا لائحہ عمل تیار کرے گی بنگال کی سیاست کا منظر نامہ کیسا ہوگا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.