Take a fresh look at your lifestyle.

بج بج اسپتال میں حملہ آوروں کی گرفتار کی مانگ پر اسٹاف نے کام روکا

کولکاتا،8،ستمبر:دارالحکومت کولکاتا کے بج بج میں واقع جگناتھ گپتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہنگامی اور او پی ڈی خدمات بند کردی گئیں۔ یہاں ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کارکنوں پر حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کے روز حملہ آوروں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر اسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔نجی اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل کرونا یونٹ بھی ہے ۔ عہدہ داروں نے بتایا کہ مریضوں کی خدمات متاثر نہیں ہورہی ہیں۔ مریض کے لواحقین کو آئی سی یو بستر دینے سے انکار کرنے پر اسپتال کے خلاف جوابی شکایت درج کروائی ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر ایس پی بھولا ناتھ پانڈے نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.