Take a fresh look at your lifestyle.

بروک لین ایف سی آئی گودام میں آتشزدگی؛

کولکاتا:7،اپریل:بروک لین ایف سی آئی گودام میں آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے گودام میں رکھا سامان مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق دوپہر قریب 12 بجے بروک لین علاقے میں واقعی ہنومان مندر کے قریب بنے ایف سی آئی گودام میں آگ لپٹیں اور دھواں نکلتے دیکھکر وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر علاقائی تھانہ ویسٹ پورٹ کو واقعہ کی جانکاری فراہم کرائی اور اسی درمیان فائر بریگیڈ والوں کو بھی باخبر کردیا گیا تھا تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر انجن کی دو گاڑیاں موقع واردات پر فورا پہنچ گئیں تھی لیکن ان سب کے بیچ آگ نے اپنے حدود پھیلاتے ہوئے بغل میں موجود دوسرے گودام کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا لیکن گودام میں رکھے کیمیکل سامان کی وجہ سے فائر فائٹرز کو تقریبا دو گھنٹے شدید محنت کرنی پڑی جس کے بعد ہی اس آگ پر قابو پایا جاسکا جبکہ اس پورے معاملے میں سب اچھی بات یہ رہی کہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی کوئی خبر سامنے نہیں ائی ہے دوسری اس حادثے کو لیکر فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولس اہلکار جانچ اپنی شروع کردی ہے مگر ابھی تک آگ لگنے کی صحیح وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.