Take a fresh look at your lifestyle.

بس مسافروں کے موبائل فون چرانے والے 4 شاطر چور گرفتار

0

کولکاتا،18،ستمبر:مرکزی کولکاتا کے ٹیپو سلطان مسجد کے قریب بس میں مسافروں کے موبائل ، پرس اور رقم چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے نام محمد ایوب عرف خورشید (42) ، شیخ ببر (34) ، امبر کامل (32) اور ذیشان راشد (28) بتایا گیا ہے۔ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ذیشان کڑایہ علاقے کا رہائشی ہے جبکہ اس دیگر تین ساتھی شمالی 24 پرگنہ کے بروئی پور رہائشی ہیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی واچ سیکشن کو موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹیپو سلطان مسجد کے قریب سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ یہ چاروں کرایہ کی ٹیکسی پر سوار ہو کر اتے تھے اور ٹیپو سلطان مسجد سے مولا علی جانے والی بسوں میں سوار لوگوں سے موبائل فون اور پرس چوری کرتے تھے۔ پولس نے ان کے پاس سے 12 موبائل فون بھی برآمد کرلیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ذیشان کو 10 اکتوبر تک اور باقی تینوں کو 23 ستمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.