Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال اردو جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن دفتر میں 15اگست کو پرچم کشائی کا پروگرام

کولکاتا۔ 12اگست: بنگال کا واحد و محرک ادارہ بنگال اردو جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کا دفتر بھوت گھاٹ میں بروز سنیچر 15اگست کو پرچم کشائی کا پروگرام طئے ہے ۔ لہٰذا اردو کے بہی خواں و تمام صحافی حضرات اس دن ادار ہ ہذا کے دفتر میں دن کے دس بجے آکر پرچم کشائی کے پروگرام میں حصہ لیں۔ بنگال اردو جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن جو کئی برسوں سے بنگال کے صحافیوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پابندی سے یوم صحافت بھی مناتا آرہا ہے ۔ اس موقع پر بنگال کے مربی و معمر صحافیوں کو عزت و توقیر بھی دیتا آرہا ہے ۔ ادارہ ہذا کے صدر محمد شکیل خان ، جنرل سکریٹری ، شکیل افروز اور ترجمان مہتاب عاسم یوم آزادی کے موقع پر سبھی صحافیوں کو اس مبارک دن میںشریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.