Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال کے بی جے پی صدر نے ریاستی پولیس کو ’پارٹی کارکن‘ بننے پر خبردار کیا

کولکاتا،27نومبر: بنگال پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے ریاستی پولیس محکمہ کو’پارٹی کارن‘ نہ بننے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنخواہ عوام کے ذریعہ ادا کیے جانے والے ٹیکس سے ادا کی جاتی ہے۔ مسٹر گھوش نے یہ انتباہ دیاکہ کانجوگھاٹ کے علاقے میں’چائے پےچرچا‘کے دوران ریاستی پولیس محکمہ کو دیا تھا۔
انہوں نے ترنمول کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر وہ (پولیس) کسی خاص پارٹی کے حق میں ہیں تو انہیں سزا کےلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی 2021 میں برسراقتدار آتی ہے تو ایسے پولیس افسران کو پہاڑوں یا جنگلات میں منتقل کردیا جائے گا جہاں وہ اپنے کنبہ کے ممبروں سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر بھی کڑی تنقید کی۔ مسٹر گھوش اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج صبح یہاں کے تاریخی بیرک چوک کے قریب ٹہلنے لگے اور مارننگ واک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔بعد ازاں وہ کرشن نگر کے راستے کولکاتا واپس آئے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.