بول پور سے امیت شاہ کا میگاروڈ شو آج بنگال آمد‘ٹیگور کی زمین سے بی جے پی کی انتخابی تشہیرکا آغاز کریں گے
بول پور18 دسمبر: 20 دسمبر کومرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بول پور کوہی میگاروڈ شو کے لئے چنا ہے اس کی بڑی وجہ ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے2021 کااسمبلی الیکشن کی ساری بڑی تیاریاں رارھ حلقے سے منتخب کرلیا ہے۔ جہاں لوک سبھا الیکشن میں دوسیٹیں پارٹی سے نکل گئی تھیں۔ جن میں بولپور اور بیربھوم تھا، رارھ حلقہ جو مشتمل ہے شمالی بیربھوم ، مغربی مرشدآباد ، پوربی بردوان، کچھ حصے ہگلی، ہوڑہ مشرقی مدناپور، کچھ بانکوڑہ کے اورکچھ جھاڑ گرام کے۔ حال ہی میں سنٹرل بی جے پی لیڈر ونود کمار سونکر اورایم پی اترپردیش کے کوشمبھی جن کورارھ حلقہ سونپا گیا تھا پارٹی کومستحکم کرنے کے لئے، سونکر جو بھاجپا کے قومی صدر ہیں شیڈول کاسٹ مورچہ اورچیرپرسن ہیں پارلیمنری اسٹنڈنگ کمیٹی کابھی،سوال تو برقرار ہے کہ امیت شاہ کیوں بول پور کو 1.5 کیلومیٹرمسافت والی جگہ کو میگاروڈ شو کے لئے چنا؟ یہاں دولوک سبھا سیٹیں ہیں بول پور اوربیربھوم، نیز 11 اسمبلی سیٹیں ، بیراج پور، شیوری، بول پور، سینتھیا، رام پور ہاٹ، مراریہ، پتسن، میورشور، لاب پور، نل ہاٹی، اونانور، یہ بیربھوم میں ہیں اوران میں سے 9 پر ترنمول کانگریس کاقبضہ ہے نانور جوسی پی آئی ایم کے پاس اورکانگریس ہنسن میں2016 کو جیت چکی تھی مگر 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھاجپا بول پور اوربیربھوم دونوں میں کامیاب نہ ہوسکی۔بیربھوم میںاسمبلی حلقہ میں11میں سے 5 پرترنمول ہے جس سے بھاجپا ابھی دور ہے۔ دبراج، شیوڑی، سنیتھیا، رام پور ہاٹ اور میورشور سے گرچہ دبراج میںبھاجپا نے اچھی کوشش کی تھی۔ ان کے علاوہ بیربھوم ضلع کے میونسپل بورڈ ہیں۔ ان ساروں پر 2019 میں بھاجپا نے اپنا قبضہ برقرار رکھا۔
Comments are closed.