کولکاتا ،21،اپریل:بیل گچھیا کے کئی علاقے کو آج سینیٹائزڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کل بیل گچھیااردو ہائی اسکو ل میں 16لوگوں کا ہیلتھ چیک اپ ہوا۔ان میں سے دو لوگوں کا جس میں ایک خاتون شامل ہے۔جانچ رپورٹ مثبت پائے جانے کی اطلاع تھی۔رات تک وہ لوگ خود ہی ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچ گئے۔جہاں خاتون کو کورینٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔کیونکہ ان کا رپوٹ مثبت آیا ہے۔دوسرے شخص کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے روک لیاگیا ہے۔ اس کے بعد ہی اج بیل گچھیا امن کمیٹی کے 3نمبر یونٹ علاقے میں سینیٹائزنگ کا کام کیاگیا۔یل گچھیا یوتھ ایسو سی ایشن کے ممبران نے ہر گھر میں داخل ہو کر سینیٹائزنگ کا کام کیا۔شارق خان کی قیادت میں یوتھ ایسو سی ایشن کے اراکین پچھلے کئی دنوں سے بیل گچھیا میں سینیٹائزنگ کا کام کر رہے ہیں۔اس کا پورا خرچ ایسو سی ایشن اٹھا رہاہے ۔سینیٹائزنگ کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے اراکین بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔مائیکنگ کے زریعہ لوگوں کو سوشل ڈسٹینش بنائے رکھنے اور لاک ڈاﺅن پر عمل کر نے کا مشورہ دیتے رہے۔ اس کے سا تھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر کسی کو دوا یاراشن کی ضرورت ہو تو وہ ایسوسی ایشن کے اراکین سے رابطہ قائم کریں۔ ا س درمیان کولکاتا کارپوریشن کے ہیلتھ ورکر بھی علاقے میں پہنچ گئے۔ ترنمول ورکروں کی قیادت میں انہوں نے بھی گھروں میں داخل ہوکر سینیٹائزنگ کا کام کیا۔
Comments are closed.