Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم پی پر حملہ

کولکاتا،26،دسمبر: ماضی میں ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے سنیل منڈل پر سنیچر کے روز بی جے پی دفتر جاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے کارکنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکن پارلیمنٹ سنیل منڈل ہیسٹنگز میں بی جے پی کے دفتر جا رہے تھے۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ان کی گاڑی کو کسی پروگرام میں شرکت کرنے والے ترنمول کانگریس کے کچھ کارکنوں نے روکا تھا۔دفتر جانے سے روکنے کےلئے وہ لوگ سڑک پر بیٹھ گئے۔ ترنمول حامیوں نے منڈل کی کار پر پتھراو¿ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ترنمول کارکنوں اور بی جے پی کارکنوں کے مابین تصادم ہوا۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو سنبھالا جس کے بعد منڈل کی گاڑی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ منڈل نے کہا کہ اس سے ترنمول کا اصل رنگ سامنے آیا۔ وہ کسی بھی جمہوری قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ کیا عوامی نمائندے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے؟ ذہن نشیں رہے کہ منڈل نے 19 دسمبر کو شوبھیندو ادھیکاری اور ترنمول کے پانچ ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ترنمول نے واقعے کو دلتوں کے خلاف لوگوں کے غم و غصے سے تعبیر کیا۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ "یہ دلتوں کے خلاف لوگوں کا غصہ تھا اور اچانک احتجاج شروع ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.