کولکاتا،5،ستمبر: شہر کے بیشتر آٹو روٹ میں ترنمول لیڈروں کی اندرونی اختلافات کی وجہ سروس میں رخنہ اندازی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایک ہے روٹ کی آٹو کو کولکاتا سے بھی پرمٹ مل رہا اور اضلاع سے بھی پرمٹ مل رہا جس کی وجہ ترنمول لیڈران آپس میں الجھ پڑ رہے اور اس کی وجہ سے آٹو روٹ سروس متاثر ہو رہی ہے۔ معاملہ سیالدہ۔ بیلیا گھٹہ آٹو روٹ کا ہے۔ روٹ کے موجودہ سیکریٹری پر یہ الزام ہے کہ وہ روٹ کی نئی پرمیٹ یافتہ آٹو کو چلنے سے روک رہے ہیں جبکہ سیکریٹری کا یہ کہنا ہے کہ جتنی آٹو کو نئے سے پرمیٹ ملا ہے وہ سب صغیر قانونی طریقے سے یعنی کہ اضلاع سے روٹ پرمیٹ نکالا گیا ہے۔ لہذا اسی لئے ہم ان آٹو کو یہاں چلنے سے روک رہے ہیں۔ جبکہ سابق سیکریٹری کا یہ دعوی ہے کہ جتنی آٹو کو روٹ پرمیٹ ملا ہے سب موٹر وہیکل سے ملا ہے یعنی ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ دے جاری کی گئی ہے لہذا ان آٹو کو بھی اس روٹ میں چلنے کی منظوری ملنی چاہئے۔خیال رہے کہ اس طرح کا معاملہ شہر کے بیشتر آٹو روٹ کے ساتھ پیش آرہا ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہے ابھی پار ٹی کی پہنچ سے دور ہے۔
Comments are closed.