Take a fresh look at your lifestyle.

جوائنٹ (انجینئرنگ ) کے میرٹ لسٹ میں دلی بورڈ نے بازی ماری

کولکاتا ۔7اگست : کرونا کا قہر تو اپنی چال میں سست ہے اور اسی خوف و ہراس میں لوگ زندگی بسر کررہے ہیں اسی نامساعد حالات میں دھڑلے سے امتحانات کے رزلٹ بھی وقت پر شائع ہوتے جارہے ہیں ۔ جیسے جمعہ کو ریاستی جوائنٹ کارزلٹ شائع ہوگیا۔ مگر جب اس جوائنٹ کے میرٹ لسٹ پر نظر جاتی ہے تو ریاست کے تئیں کوئی خوشی کی لہر نہیں اٹھتی ہے وجہ اس بار میرٹ لسٹ میں جنہوں نے اپنا مقام بنایا ہے ان میں زیادہ تر دلی بورڈ کے ذہین طلبا و طالبات ہیں صرف ایک طالب علم نے بنگال کی لاج رکھ لی ۔ اس کے علاوہ آئی ایس ای کے دو ایک لڑکا اور ایک لڑکی نے میرٹ لسٹ میں اپنی جگہ بنائی ۔
اس بار ریاستی جوائنٹ کے میرٹ لسٹ میں جو اول آیا وہ رائے گنج ، شمالی دیناجپور کا رہنے والا ، جھارکھنڈ کے دیو گھر رام کرشنا مشن ودیاپیٹھ کا طالب علم سورودیپ داس ہے ۔ دوسرا مقام مغربی بنگال ، بردوان کا رہنے والا شوبھم گھوش پاپا ، شوبھم ڈی ا ے وی ماڈل اسکول درگا پور کا طالب علم ہے ۔ تیسرااور لڑکیوں میں اول ہوئی ۔ شریمنی دے ۔ وہ کولکاتا کے ڈھکو ریہ کی رہنے والی ہے روبی پارک دلی پبلک اسکول کی طالبہ ہے میرٹ لسٹ کے چوتھے مقام پر حق جمائی ۔ اتسو باسو ، سنترا گاچھی ہوڑہ کی رہنے والی ، ساوت درگا پور کا طالب علم چھٹا مقام انکور بھومک ، ساتواں مقام ، سوہم سمدار ، آٹھواں مقام آرترمترا نواں مقام گورک سکارا ، دسواں مقام آرک دتہ ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.