کولکاتا،15،ستمبر:ہندستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمدسمیع اکثر اپنی کارکردگی سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث میں رہتے ہیں۔ محمد سمیع کی اہلیہ حسن جہاں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر کسی نہ کسی تنازعہ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ادھر حسین جہاں ایک بار پھر بحث کا موضوع بنی ہیں۔انہوں نے اپنے اور اپنی بیٹی کی حفاظت کےلئے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ حسین جہاں نے پولس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 9 اگست کو پولس کو شکایت کی تھی مگراس پر مبینہ طور پرہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔دراصل حسین جہاں نے رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ حسین جہاں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن کےلئے تمام ہندوو¿ں کو مبارکباد۔ اس پوسٹ کے بعد سے اسے سوشل میڈیا پر عصمت دری اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔حسین جہاں نے اس کے بارے میں بتایا کہ اگست کو میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے رام مندر بھومی پوجن کےلئے تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ بنیاد پرستوں نے گالی گلوچ کا استعمال کرتے ہوئے مجھ پر تبصرہ کیا۔ مجھے قتل اور عصمت دری کی دھمکی بھی دی گئی۔ میں نے اس کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ۔ میں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ایسے غیر معاشی لوگوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جانی چاہئے۔
Comments are closed.