کولکاتا16 اکتوبر:امسال درگاپوجا کاتہوار وبائی مرض کے درمیان منانے کانظیر سامنے آیا،پوجا کمیٹیوں کوقبل اطلاع دی جاچکی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر کے اصول خود کے لئے اورعقیدت مندوں کے لئے سختی سے کریں گے۔ اس ضمن میں حکومت مغربی بنگال کے اعلیٰ حکام نے درگاپوجا کے آرگنائزر /کلب کے نمائندوں سے 24.09.2020 کونیتاجی انڈوراسٹیڈیم کولکاتا میں خاص بیٹھک کے بعد ضروری اقدامات وعلانات پرنہیں نوٹیفکیشن کو جاری کردیا ہے۔ اس گائیڈ لائن میں یہ کہاگیا ہے کہ کولکاتا ومضافات میں جتنے بھی پنڈال تیارہوں گے وہ کھلے اوروسیع جگہ پربنانے ہوں گے پورے انتظام کے ساتھ آنے اور جانے کے الگ الگ راہداری ہوں گے اورسماجی دوری پرخاص دھیان دیاجائے گا جتنے بھی لوگ عقیدت مند آئیں گے سبھی کوپوجا کمیٹی کے نمائندے ماسک پہننے پرزور دیں گے یاپھراپنی طرف سے سینی ٹائز وماسک دونوں ان کے حوالے کرسکتے ہیں تاکہ وبائی مرض کے پھیلنے کاخطرہ جاتا رہے۔پوجا کمیٹی کے محرک و فعال ممبران کومورتی کے سامنے واطراف میں بھیڑ لگانے سے روکنے پررہیں یالگانے نہ دیں گے ۔ تاکہ وبائی مرض کاخدشہ جاتارہے۔ ان کے علاوہ پوجا پنڈال کے حدود میںانعام واکرام کاجلسہ ، سوشل میڈیا والوں کی دعوت اورالیکٹرونک کے ذریعہ گانے بجانے کاپروگرام نہ کیاجائے۔ پوجا کے اختتام کے بعد پوجا کمیٹی کے ممبران درگاکی مورتیوں کے ساتھ غرق آبی کے وقت کم تعداد میں لوگوں کو ساتھ لے جائیں۔ گائیڈ لائن میںاس بات کابھی اعادہ کیاگیا ہے کہ پوجا کمیٹیوں کے اعلیٰ ذمہ داران ہروقت ہرمعاملے میں حکومت کے اہلکار، پولس عملے اورپرائیوٹ آرگنائزیشن کے رابطے میں رہے۔
Comments are closed.