کولکاتا7 نومبر: دھنتیرس کامبارک موقع آنے میں کچھ ہی دن رہ گئے ۔ ٹیلی ویژن روزنامے تک سونا ، چاندی خریداری کے پرکشش آفر بھی چھپ رہے ہیں مگر خریداروں کی قلت ہی قلت ہے۔ بازار ذرائع سے یہی اطلاع ملی۔ ایک سونے کے کاروبار ہی نے یہ کہاکہ گزشتہ برس کے مقابلے اس برس مارکیٹ کی اٹھان 50 فیصد رہی۔ لوگوں کے ہاتھوں میں رقمیں نہیں ہیں اگرہوں گے بھی توگھریلو ضروریات کی ترجیح پہلے دیں گے۔ اب تولوگوں کے دلوں میںخوف سماگیا ہے۔ خرچ کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ اب جوکچھ بھی فروخت ہوا ہے وہ پہلے ہی ہوگیا ہے۔ بیوپاری نے یہ بھی خلاصہ کردیاکہ جو بھی بک رہاہے وہ پرانے گاہک نہیں بلکہ رننگ کسٹمر ہیں جن کے پاس پہلے سے ہی کچھ پس انداز ہے ان ہی پیسوں سے کچھ خریداری کررہے ہیں۔ یہ بھی کہاکہ لوگ اس وقت سونا بیچ رہے ہیں، خرید نہیں رہے ہیں۔ اب توپرانے گاہک دکانوںسے دور ہوتے جارہے ہیں کب تک یہی حالت رہے گی یہ کہنا مجال ہے۔ مگرانہیں یقین ہے کہ دسمبر کے بعد سونے کامارکٹ اوپر اٹھے گا اگرٹرین چالو ہوگئی تو بازار میں وہی رونق دیکھی جاسکتی ہے۔ کیوں کہ ٹرین بند ہونے کی وجہ سے سونے چاندی کے کاروبار میں بھی گراوٹ آئی ہے۔
Comments are closed.