Take a fresh look at your lifestyle.

رانی گنج : حصول تعلیم کےلئے نا بالغ لڑکی نے انتظامیہ کی مدد سے اپنی شادی رکوائی

آسنسول 3 اکتوبر : رانی گنج پولیس اسٹیشن نے کلاس 11 کی طالبہ 17 سالہ لکھی باوڑی کی شادی روک دی ہفتہ کی صبح تھانہ رانی گنج کے بلبھ پور پھا نڑی کی پولیس کو لکھی باوڑی سے شکایت ملی کہ اس کے والدین زبردستی اس کی شادی کا انتظام کررہے ہیں اطلاع ملنے کے بعد پولیس بلبھ پور گاو¿ں گئی اور لکھی باوڑی کے والدین کو اس سے شادی کرنے سے روکا پولیس نے کہا کہ کسی بھی نا بالغ کی اگر کوئی زور زبردستی شادی کراے گا تو ایسے لوگوں کیخلاف ایکشن ہو گی جو لوگ اسمیں ملوث ہونگے ان سبھوں کے خلاف نابالغ کی زبردستی شادی کرنے پر مقدمہ چلایا جائے گا لکھی نے بتایا کہ اس کے کنبہ کے افراد اس پر شادی کے لئے دباو¿ ڈال رہے ہیں لکھی باوڑی نے بتایا کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن گھر کے لوگوں کے دباو¿ کے سبب اس نے پولیس انتظامیہ سے مدد لی ہے پولیس انتظامیہ نے لکھی کی مشبت سوچ اوراس مہم جوئی کی تعریف کی اور پولیس نے کہا کہ اگر کوئی جبرآ شادی کرنے کی کوشش کراتا ہے یا کسی بھی طرح کا خاندانی دباو¿ ہوتا ہے تو اسکی فوری اطلاع پولیس کو دیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.