Take a fresh look at your lifestyle.

رانی گنج میں67 پوجا کمیٹیوں کو چیک دیا گیا

رانی گنج۔10 اکتوبر درگاپوجا کے پیش نظر انتظامی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں رانی گنج کے سیتا رام بھون میں ایک اجلاس ہوا رانی گنج کی تھانہ انچارج سنجے چکرورتی ، فائر ڈیپارٹمنٹ آفیسر فیاض خان ، ٹریفک انچارج پرسنجیت باسک ، بورو کی چیئر پرسن سنگیتا شاردا سمیت رانی گنج کی تمام پوجا کمیٹیوں کے نمائندے شریک مجلس تھے اس دوران سنجے چکرورتی نے پوجا کمیٹی کے ممبروں کو پولیس کمشنریٹ کی جانب دی گئی ہدایات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ سبھی ان قوانین پر عمل کریں گے انہوں نے تہواروں کے دوران شہر میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت کی خصوصی ہدایات جاری کردیئے گئے ہیں ان پر بھی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے اس موقع پر ممتا بنرجی کے ذریعہ اعلان کردہ 50000 روپے کا چیک بھی پوجا کمیٹیوں کو دیئے گئے پہلے روز 67 پوجا کمیٹیوں کو چیک دیئے گئے چیک وصول کرنے کے بعد پوجا کمیٹی کے نمائندوں نے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا کرونا دور میں یہ تعاون یہ مالی اعانت ان کی بہت مدد کرے گا ساتھ ہی انہوں نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.