مالدہ،05،جون : جمعہ کے روز مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد خصوصی شرامک ٹرینوں کے ذریعے مالدہ پہنچی۔ کیرالہ ، چینئی اور دیگر ریاستوں سے تقریباً 1200 تارکین وطن مزدور آج صبح ایک شرامک ٹرین کے ذریعے مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان سب کو ہائیڈروکلوریکیوین کی گولیاں دی گئیں اور انگلی پر نشانات کے ساتھ ان کے گھر بھیج دیئے گئے۔مزدوروں کی خصوصی ٹرینوں میں چنئی ، کیرالہ،چینئی اور پانی پت سے پہنچے۔ ان مزدوروں کو سرکاری بسوں کے ذریعہ انکے گھروں کو پہنچایا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ روزانہ ہزاروں مہاجر مزدور مالدہ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ ہر ایک کا نمونہ لینا ممکن نہیں ہے۔ دوسری طرف ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر فی الحال مالدہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 201 تک جا پہنچی ہے۔ تاہم سو سے زائد افراد کورونا کی جنگ جیت کر گھر واپس بھی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.