Take a fresh look at your lifestyle.

رہائی کو لیکر جیل میں قیدیوں اور پولس کے درمیان شدید جھڑپ

jail me kaidiyon or police ke darmiyaan takrao

جلپائی گوڑی 18 اپریل:جلپائی گوڑی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے رہائی کے مطالبے کو لیکرسنیچرکے روز احتجاج شروع کیا۔ رہائی کے مطالبہ کےلئے آج صبح جیل کے قیدیوں اور پولس کے مابین زبردست تصادم ہوا۔ جیل میں بند قیدی کورونا کے پیش نظر سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ قیدیوں نے صبح سے احتجاج شروع کیا۔ اس دوران پولس اور قیدیوں کے مابین زبردست جھڑپ ہو گئی۔قیدیوں نے جیل کے قریب واقع پولس ہاوسنگ پر اینٹ اور پتھراو کیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ، ابھیشیک مودی نے بھاری پولس نفری اور ریف جوانوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا۔جیل ذرائع کے مطابق ، جلپائی گوڑی سینٹرل جیل میں آٹھ وارڈز ہیں۔ جس میں 1200 سے زیادہ قیدی رہ رہے ہیں۔ ان میں سے 60 سے 70 قیدی زیر سماعت ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح ہی جیل میں قیدی رہائی کے مطالبہ پر جیل کے چیف نظم و ضبط افسر اسیم اچاریہ کے ساتھ الجھ گئے۔اس کے بعد قیدیوں نے جیل کے اندر سے مرکزی دروازہ بند کردیا اور دوپہر بارہ بجے سے پتھر پھینکنا شروع کردیا۔جیل کے ایک پولس افسر نے بتایا کہ وہ قیدیوں کو ضمانت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن یہ لوگ سمجھنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پورے جیل کے احاطے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ذہن نشیں رہے کہ ابھی چند ہفتے قبل دمدم جیل میں بھی جھڑپ کی دو روز تک خبریں آتی رہیں جس کے سبب چندجانیں بھی تلف ہو گئیں تھیں اور کئی پولس والے زخمی بھی ہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.