Take a fresh look at your lifestyle.

ریاستی وزیرمحنت ذاکر حسین پر حملے کا ایک بنگلہ دیشی سمیت دوملزم گرفتار

کولکاتا ،24 ،فروری: منگل کی دیر گئے رات مرشدآباد کے نیمتیتا ریلوے اسٹیشن پر بم حملے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لیا ہے۔جس کی شناخت شیخ نسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسے منگل کی رات گرفتار کیا گیا ہے۔مزید ایک گرفتاری کی خبر ہے۔سی آئی ڈی ٹیم اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ کیا نسیم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔ابتدائی کارروائی اور جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وہ اسٹیشن کے باہر فٹ پاتھ پر سامان وغیرہ فروخت کرتا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر پر حملے سے قبل وہ کئی دن سے مسلسل پورے اسٹیشن احاطے میں گھوم رہا تھا۔واقعے کے دن اس نے کس طرح سے اور کس کے اشارے پر ریلوے فورس کی نگاہ سے بچتے ہوئے اس نے ریموٹ کنٹرول بم کو وہاں لگایا تھا اس ضمن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے کیوں وزیر کو نشانہ بنایا اس نقطہ پر تفتیش ٹیم نے اپنی توجہ مبذول کررکھی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نسیم اس جرم میں تن تنہا نہیں ہے۔ اس کے کئی دوسرے شراکت دار بھی ہیں جن کے بارے میں معلومات طلب کی جارہی ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 17 فروری کو ذاکر حسین ، کولکاتا سے واپس آکر رات کے وقت مرشد آباد کے نیمتیتا اسٹیشن پر اترے تھے۔ اوران کے استقبال کے لئے ان کے معاون اور فیملی کے افراد وہاں موجود تھے۔ اور جب وہ تمام لوگوں کے ساتھ جارہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ وزیر سمیت 26 افراد دھماکے سے متاثر ہوئے تھے۔ جس میں کچھ لوگوں کے ہاتھ پاو¿ں اور جسم کے دیگر حصے اڑ گئے۔ اس واقعے میں زخمی وزیر کولکاتا کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی زد میں آکر ایک شخص کے پیر کا انگوٹھا 100 میٹر دور اسٹیشن کے احاطے کی چھت پر جاگرا تھا۔ اور واقعہ کی انکوائری سے انکشاف ہوا کہ دھماکہ کے لئے IED کا استعمال کیا گیا تھا۔لہٰذا جانچ ٹیم کو یقین ہے کہ نسیم اور اس کے مددگار ساتھی IED بم بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دہشت گرد یا شدت پسند تنظیموں کے ساتھ ان کے تعلقات کے امکان پر زور دیا جارہا ہے۔فی الحال سی آئی ڈی حکام نے اس پر زیادہ کچھ نہیں کہا ہے۔ تفتیشی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مکمل معلومات ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.