کولکاتا،10ستمبر: بائی پاس کے قریب زمین دکھا کر کروڑوں کی دھوکہ دھڑی ہو رہی ہے صرف یہی نہیں اراضی و اصلاحات اراضی کے دفتر سے تمام جعلی کاغذات تیار کرکے کاروباریوں کو دکھا کر ان سے موٹی رقمیں اینٹھی جا رہی ہیں پولس کو جب اس کا پتہ چلا تو معاملے کی جانچ شروع ہو گئی عقدہ یہ کھلا کہ اس جعل سازی میں بڑے بڑے زمینی مافیا کا بھی خاص دخل ہے۔ پولس نے جب اپنی جانچ کو تیز کی تو ایک جعلی ساز راگھو بوال کا نام سامنے آگیا۔ اس نے اس معاملے میں سر کشی بھی دکھائی کیونکہ سیاسی پشت پناہی کے بغیر کسی میں اتنا دم نہیں کہ وہ پولس کو آنکھیں دکھائے مگر پولس بھی کہاں دبنے والی تھی اس نے جانچ کو میز تیز کرنے کے بعد زمینی مافیا سے جڑے سات لوگوں کو حراست میں لے لیا ان میں سے ایک بی ایل آر اور دفتر کا ملازم بھی شامل تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق بیل گھریا ایکسپریس کے کنارے کافی کالی زمینیں پڑی ہیں ان ہی زمینوں کا زمینی مافیاو¿ں نے جعلی کاغذات تیار کر وائے تھے۔ اس کے بعد سے ہی زمین کو حاصل کرنے والی کاروباریوں سے ان زمینی مافیاو¿ں نے کروڑ روپئے اینٹھے۔ اسی جعلی سازی میں کولکاتا کا بھی ایک کاروباری پھنس گیا اس نے اس لین دین میں دو کروڑ اٹھارہ لاکھ مافیاو¿ں کے حوالے کر چکا ہے۔ اب ہوائی اڈے پولس تھانے کے افسران بڑے بڑے کاروباریوں کو بھی نشان زد کرنے میں لگے ہیں۔
Comments are closed.