Take a fresh look at your lifestyle.

زچہ اور نوزائدہ کی موت کو لیکر ہنگامہ

0

 

اسلام پور ،11،مئی: اسلام پور سوپر اسپیشلیٹی اسپتال میں علاج میں غفلت برتنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ساتھ ہی زچہ اور نوزائدہ کی موت کے بعد اہل خانہ نے ہنگامہ برپا کر دیا ۔ان پر تخریب کاری کا الزام بھی لگاہے۔ شمالی دینا ج پو رضلع کے اسلام پور سوپر اسپیشیٹی اسپتال میں ایک زچہ اور نوزائیدہ بچے کی موت پر سوموار کی صبح میں ہنگامہ مچ گیا۔جس کے سبب کشیدگی پائی جارہی ہے۔ واقعہ پر پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ مرنے والی خاتون کا نام رنگیلا بتایا جارہا ہے۔ وہ اسلام پور تھانہ کے محبت پور علاقے کی رہائشی تھی۔ خاتون کے سسر اکرم الدین نے بتایا کہ اس کی بہو کو اتوار کی رات زچگی کی وجہ سے اسلام پور سپر اسپیشیلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسپتال لانے کے بعد ڈاکٹروں نے فوری طور پر علاج شروع نہیں کیا۔ رات گئے اس کی بہو نے ایک مردہ بچے کو جنم دیا۔ مردہ بچے کے جنازے کےلئے تیاریاں جاری تھیں اسی دوران یہ اطلاع ملی کہ بچے کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔ جب وہ اسے دیکھنے اسپتال پہنچے تو وہ مردہ پائی گئی۔ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں پر علاج میں غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ مریضہ کوبروقت صحیح طریقے سے علاج و معالجہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زیادہ خون گرنے کی وجہ سے زچہ کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ سیکوریٹی اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد صورتحال پر قابو پالیا۔ اس واقعے کے بعد اسپتال میں داخل دیگر مریض بھی دہشت زدہ ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.