Take a fresh look at your lifestyle.

سابق وزیر کرشنیندو نارائن چودھری کورونا مثبت

کولکاتا،/17اگست:خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گذشتہ کئی روز سے سردی ، کھانسی ، بخار اور سانس لینے میں دشواری تھی۔ اس کے بعد اتوار کو ان کی کورونا جانچ کی گئی۔ رات گئے ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فی الحال ان کا علاج گھر پر کیا جارہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت پر نگاہ رکھی ہے۔ترنمول کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پارٹی انہیں اسپتال میں داخل کرنے پر غور کررہی ہے۔ وہ اس وقت صحت مند ہے اور اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کے کنبے کے تمام افرادکی بھی کرونا کی جانچ کی جارہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے دو ایم ایل اے پہلے ہی اس وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔کئی سینئر عہدے دار فوت ہوگئے ہیں۔ اب مالدہ ضلع کے رہائشی کرشنیندو نارائن چودھری طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پریشان ہےں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.