Take a fresh look at your lifestyle.

سرکاری دفاتر دو شفٹوں میں شروع ہونے سے وزیر اعلیٰ پر تنقید

کولکاتا 11جون : سرکاری دفاتر کو دو شفٹوں میں لاگو کر نے پر پردےش کانگرےس کے صدر سومن مترا نے ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا اپنا کوئی ذاتی لائحہ عمل وپالیسی نہیں ہے ۔ بالکل محمد بن تغلق کی طرح حکومت کی جار ہی ہے ۔ ےاد رہے کہ رےاستی دفاتر 8 جون سے کھل گئے ہیں مگر بس ٹرےن کھلنے سے رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین دفتر آنے میں تاخیر کر رہے ہیں ۔ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تمام سرکاری دفاتر میں کام کاج دو شفٹوں میں کر دےا ہے پہلی شفٹ صبح 9بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک چلے گا جب کہ دوسری شفٹ 12بجے سے 5بجے تک چلے گی ۔ اس وقت اگر چہ ان لاک ۔1 لاگو ہے اس لئے ملازمین اےک دن بعد کام پر آرہے ہیں کام کا دباو¿ بھی کم ہے ۔ اس فےصلے پر سومن مترانے کہا کہ ےکم جون سے تمام دفاترکو کھولنے کا اعلان کر دےا گےامگر نقل و حمل کے وسائل کا وزیر اعلیٰ نے کوئی بندو بست نہیں کےااور دو شفٹ میں کام کاج شروع کردےا گےا ۔ ےہ کےسی سرکاری پالیسی ہے ۔ ےہ ہماری سمجھ سے باہر ہے ۔ ےہاں کی حالت دےکھ کر تو ےہ لگ رہا ہے کہ محمد بن تغلق کا زمانہ آگےا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.