کولکاتا۔ 19 اکتوبر: بنگلہ فلموں کے تجربہ کاراور مربی اداکار سمترا چٹو پادھیائے کی حالت اب مستحکم ہے ۔ پہلے سے زیادہ بہتر بھی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اب وہ بحال ہیں بخار بھی نہیں ہے ۔ انہیں بٹھایا بھی جارہا ہے باتیں کرنے کی بھی وہ کوشش کررہے ہیں ۔ سوموار سے ان کا فیزیو تھراپی بھی شروع ہوجائے گی ڈاکٹروں کے اندر بھی کافی اطمینان دیکھا جارہا ہے ۔ میڈیکل بولیٹن سے یہ پتہ چلا ہے کہ انہیں جلد ہی پیدل چلنے میں مدددی جائے گی ۔ اس وقت انہیںمیوزک تھراپی بھی دی جارہی ہے ۔ پرانی باتیں سنائی جارہی ہیں تاکہ ان کا دل بہلایا جاسکے ۔ پچھلے ہفتے کے بدھ کی صبح کو یہ بتادیا گیا تھا کہ حالات تشویش ناک ہونے کے باوجود بھی وہ بہتر ہیں۔ ان کے اندر سوڈیم کی مقدار زیادہ تھی جس سے ان کے اہل خانہ کافی متفکر تھے ۔ انہیں کرونا میں مبتلا ہونے کی سے بیل بھیو میں داخل کیا گیا تھا اور اس بار تو ان کی حالت سنگین ہوچلی تھی ان کے پروسٹریت میں سرطان کا اثر دیکھا گیا جو پھیپھڑے اور دماغ تک پہنچ گیا تھا حتیٰ کہ پیشاب کی تھیلی بھی متاثر ہوا۔
Comments are closed.