Take a fresh look at your lifestyle.

سناتنی برہمنوں کو ماہانہ 1000 روپیہ بھتہ اور مفت گھر کی فراہمی:ممتا

کولکاتا،14،ستمبر:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی نے دلتوں اور سناتنی برہمنوں کو اپنے پالے میں ڈالنے کےلئے بڑا نرالا داو¿ پھینک دیا ہے۔ سوموار کو سناتن برہمنوں کےلئے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت ماہانہ 1000 روپیے کا بھتہ کے ساتھ 8000 کے قریب سناتن برہمن پجاریوں کو مفت رہائش فراہم کرے گی۔ سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ دیگر برادریوں کی طرح ریاستی حکومت ہندو مذہب کے پجاریوں کے ساتھ بھی کھڑی ہے۔ اس مسئلے پر چار بار میٹنگ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مجھے اپنی حالت زار سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے صاف کہا کہ کوئی اور وجہ نظر نہیں آنی چاہئے۔ریاستی حکومت بھی اگر چاہے تو عیسائی راہبوں کے ساتھ بھی کھڑی ہوگی۔ اس دن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پوجا کے پنڈالوں کو کھلا رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس موضوع پر منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس 25 ستمبر کو بھی طے ہے۔ ریاست میں انتخابات کے چند مہینے باقی ہیں۔ ایسی صورتحال میں بی جے پی بنگال میں اپنا مضبوط اڈہ بنانے کےلئے بیتاب ہے۔ خیال رہے کہ ترنمول حکومت نے سوموار کے روز یوم ہندی کے موقع پر ہندی سیل کی بھی تنظیم نو کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.