Take a fresh look at your lifestyle.

سنیل منڈل کی گاڑی روک کر ترنمول کارکنوں کی اینٹ پتھر سے استقبال

کولکاتا۔ 26دسمبر : پارٹی دفتر جاتے ہوئے ایم پی سنیل منڈل کے کار پر ترنمول کارکنوں نے اینٹ پتھروں کی بارش کرکے ان کی راہ میں رکاوٹ پیدا کردی ہے اس کے بعد ہی دونوں پارٹی کے اراکین کے درمیان ایک محاذ کھل گیا ۔ یاد رہے کہ منڈل جو پچھلے ہفتے میں بی جے پی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور اس وقت جب وہ بی جے پی پارٹی آفس ہسٹنگ کی طرف گاڑی سے جارہے تھے تو ان پر ترنمول کارکنوں نے پتھر پھینکے ۔ منڈل ہسٹنگ آفس میں ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی غرض سے نکلے تھے مگر بیچ راستے پر ہی ترنمول کارکنوں نے ان پر اینٹ پتھر برسانا شروع کردیا۔ 19دسمبر کو امیت شاہ کے سیاسی جلسے میں منڈل نے بی جے پی پارٹی کی رکنیت حاصل کی تھی ۔ ان کے ساتھ کئی لوگ بھی بھاجپا میں شامل ہوئے تھے ۔ مگر ترنمول کے کارکنوں نے جب پوری طاقت سے منڈل کو آگے جانے سے روکا تو انہوں نے اس معاملے میں اپنی ڈھٹائی دیکھائی جس کے بعد ترنمول کے حامیوں نے ان کی کار کو وہیں روک لیا۔ پھر گاڑی کے شیشے چکنا چور کردیئے اور پتھروں سے ان کا سواگت کیا ۔ معاملہ جب انتہائی سنگین ہوگیا تو پولس نے مداخلت کرکے حالات کو قابو میں کیا۔ پولس کے گھیرے میں ہی سنیل منڈل نے ترنمول کانگریس پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ حکمراں جماعت بنگال میں جمہوریت کا خون کرنا چاہتی ہے ، اس کی مثال سامنے ہے کہ ایک پارٹی کے نمائندے کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جو جمہوریت کے خلاف ہے ان کے بیان کے بعد ایم سوگت رائے نے یہ کہا کہ پارٹی سے غداری اور لباس بدلنے والوں کا یہی حال ہوتا ہے ۔ ترنمول کانگریس ایسے غدار لیڈران کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کا کبھی بھی وعدہ نہیں کیا ہے ۔ جمہوریت کو بدنام کرنے والے خود بھاجپا ہے جو ہر طرف دنگے فساد کو ہوا دے رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.