Take a fresh look at your lifestyle.

سیٹ کا شور مچا کے امیت شاہ بنگال کی مٹی پر قبضہ نہیں کرسکتے ترنمول پارٹی نے شاہ جی کے خام خیالی کا پلٹ جواب دی

ا
کولکاتا۔ 7نومبر : مرکزی وزیر داخلہ وبی جے پی کے عظیم لیڈر امیت شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بنگال میں ان کی حکومت بن کررہے گی اور ان کی پارٹی 200سیٹوں پر اپنی بڑھت برقرار رکھے گی اس پر ترنمول کانگریس کے قابل اعتماد و معروف لیڈر فرہاد حکیم نے کھلی اڑاتے ہوئے پلٹ وار کیا کہ گجرات سے فربہ بدن لاکر یہاں بنگال پر قبضہ کرلینا کوئی کھیل نہیں ہے ۔ یہاں ممتا بنرجی پر سبھوں کو پورا بھروسہ ہے ۔ ایک آدی باسی لڑکی کی عصمت داری کرکے اسے ہلاک کرنے والی پارٹی کو کون ہے جو اس پر ایمان لے آئے ۔ امیت شاہ کا ایک متوابرادری کے گھر وں کا کھانے کھانے پر بھی حکیم نے یہ طنز کیا کہ متوا برادری کا اگر کوئی پرسان حال اور ان کی ترقی میں دلچسپی دکھائی ہے تو وہ ہے صرف ممتا بنرجی رہی ہیں جو ہر ناکس و بے کس کے قریب اپنا پسند کرتی ہیں ۔ یہاں پر امن و امان کا دور دورہ ہے اس لئے یہاں دیوالی سے لے کر چھٹ پوجا کا تہوار بھی پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اب تو ہمیں پورا یقین ہوچکا ہے کہ کرونا پھیلنے کی اصل وجہ بی جے پی ہی ہے ۔ یہ تہوار سے نہیں اب تو ہمیں پورا یقین ہوچکا ہے کہ کرونا پھیلے کی اصل وجہ بی جے پی ہی ہے ۔ یہ تہوار سے نہیں پھیلتا ہے ۔ اب جو ایسا کہتے ہیں وہ جنونی ہیں۔ امیت شاہ کو تو یہ بھی کیال نہ رہا کہ وہ دکھنیشور ماسک پہن کر جاتے ۔ گئے بھی تو وہاں مندر کے چوکھٹ پر انسانیت کے خلاف باتیں کیں ، اسی طرح کا بیان پارتھو چٹرجی نے بھی دیا ، بی جے پی کے نیتا شاہ جی نے آکر یہاں افواہ اڑائی کہ اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی 200سیٹوں پر قبضہ جمائیں گے مگر انہیں کیا پتہ کہ یہاں کی مٹی کو پانے کیلئے انہیں بھی یہاں کے لوگوں کے ساتھ رہنا ہوگا یہاں جس طرح ممتا جدو جہد کررہی ہے ۔ دوسروں کے بس کی بات نہیں ۔ امفان سے کوویڈ۔19کے بقایا روپئے نہ ملنے سے یہاں کے لوگوں میں غصہ بھرا ہوا ہے۔ پارتھو جی نے کانگریس و بایاں محاذ کے بھی اس نظریئے کی کھل کر مزاحمت کی کہ بنگال میں اقتدار صرف ممتا کی ہی رہے گی بایاں محاذ اپنے خونی دور کو بھول چکا ہے ۔ اس پارٹی نے 34برسوں تک غریبوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا بازار گرم رکھا تھا ، بھلا ہوممتا کاکہ لڑ بھڑ کر خونی پارٹی بایاںمحاذ سے اقتدار کو چھین لیا۔ اب تو میں ببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ یہاں کی تہذیب و ثقافت کو صرف اور صرف ممتا بنرجی ہی بچا سکتی ہیں انہوں نے اس کا بھی تذکرہ کیا کہ ممتا کی ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر کانگریس ، بام اور بی جے پی کے کئی لیڈر تیزی سے ترنمول پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.