کولکاتا13مئی: سی آئی ایس ایف نے تازہ 41معاملوں کی رپورٹ کی ہے۔یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔کولکاتا کے گارڈن ریچ علاقے میں واقع جی آر ایس ای لمیٹیڈ یونٹ میں یہ سی آئی ایس ایف نوجوان تعینات ہیں۔55 سال کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کا افسر سوموارکو اسی بیماری میں مبتلا ہوگیا۔گارڈن ریچ شپ بلڈرس لمیٹیڈ یونٹ میں تعینات سی آئی ایس ایف میں 38 فعال کیس ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک اور جوان کے بھی اسی وبا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی۔گارڈن ریچ شپ بلڈرس میں لڑاکا آبی جہاز تیار کئے جاتے ہیں۔تیار ہونے کے بعد یہ جہاز انڈین نیوی کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ یہاں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 2016 سے سی آئی ایس ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔سی آئی ایس ایف جوانوں میں 6 کی موت واقع ہوچکی ہے جب کہ بی ایس ایف میں دو اور سی آر پی ایف میں ایک کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔باقی چار کی تازہ رپورٹ دہلی میٹرو میں تعینات سی آئی ایس ایف یونٹ سے آئی ہے۔ ا س یونٹ میں فعال کیس 28 درج کئے گئے ہیں۔سی آئی ایس ایف جوانوں کی کل تعداد1.62 لاکھ ہے۔41 تازہ کیس کے بعد اب کل تعداد کورونا متاثرین کی 109 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.