Take a fresh look at your lifestyle.

سی ایل ڈبلیو نے 150 عدد الیکٹرک لوکو موٹیو تیارکی

کولکاتا13 اکتوبر: 150 عدد لوکو مزواگ 19 ایچ سی (32922) کی تیاری کااجرا پروین کمارمشرا جنرل منیجر نے کیا۔ اس تقریب میں تمام سینئر افسران اوراسٹاف سی ایل ڈبلیو سائڈنگ کے شامل تھے۔ علاوہ ازیں لاک ڈاﺅن و آن لاک جواپریل تااگست تک چلی کوویڈ سے متعلق ہدایات بھی بعد میں آئے۔ پہلے 100 لوکو 102 دنوں کے کاموں کے بعد اور50 لوکو کو27 دنوں کے کاموں کے اندر تیارکیاگیا۔ اس طرح 129 کام کے دنوں کے اندر 150 عدد لوکوموٹیو مالیاتی سال 2020-21 میںتیارکیاہوا جب کہ 2019-20 میں 128دنوں کے کام کے بعد 150 عددلوکوموٹیو تیارکیاگیاتھا مگراس کوویڈ-19 کے سنگین ماحول میں اسی طرح کی ذمہ داری کے بعد اتنا زیادہ کام ہوا۔ یہ کام سی ایل ڈبلیو کے اراکین کے محنت ومشقت کاآئینہ دار رہا۔ اب 2020-21 کے مالیاتی سال میںمزید زیادہ کی امیدیں جنرل منیجر نے لگائی ہیں۔
یہ قابل تعریف کارنامہ ہے کہ سی ایل ڈبلیو نے 2018-19 اور 2019-20 میں402 اور 431 لولوموٹیو تیاکرکے ایک عالمی ریکارڈ بھی بنایاتھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.