Take a fresh look at your lifestyle.

سی پی ایم کے سابق کونسلر کی کورونا سے موت

کولکاتا،7،ستمبر: سی پی ایم کے سابق کونسلر اجے ادھیکاری کی کورونا سے موت ہوگئی۔ اجے ادھیکاری کولکاتا کے وارڈ نمبر 11کے کونسلر تھے اور وہ 2005 میں سی پی ایم کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ آج ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68سال تھی اور کئی دنوں سے وہ اقبال پور کے ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں زیر علاج تھے۔ آج ان کی موت ہوگئی۔ قریب دو ہفتہ قبل ہی اجے ادھیکاری کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی اور وہ اسی وقت پرائیوٹ اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ جسم کی دوسرے عضو کا بھی حرکت بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.