Take a fresh look at your lifestyle.

شرپسندوں کے حملے میں ایک ہی فیملی کے سات زخمی

مالدہ،12،جون : سڑک پر ایک بچے کی پٹائی کے خلاف احتجاج کے دوران شرپسندوں نے تیز ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے سات افرادکو زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مالدہ ضلع کے انگلش بازارتھانہ کے نگہریہ علاقے میں ، جمعہ کی صبح اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تناو¿ تھا۔ اس حملے میں شدید زخمی دو افراد کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ متاثرہ کنبہ کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف انگلش بازار تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ حملہ آوروں میں عبد السائی ، کتاب الدین سائی ، قطب الدین سائی سمیت شامل ہےں۔ پولس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مفجی الدین سائی (42) ، بے بی بی بی (40) ، مظفر سائی (60) ، مختار سائی سمیت 7 افراد شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق آج صبح کچھ بچے نگھاریہ موڑ کے علاقے میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اسی اثناءمیں ایک نوجوان عبد الثنانامی شرابی نے لاٹھیوں سے بچے کو پیٹنا شروع کردیا۔ وہاں موجود ایک بزرگ مظفر سائی نے اس کی مخالفت کی۔ اس معاملے پر دونوں کے مابین تنازعہ شروع ہوا۔ اس دوران ملزم عبد السائی ، کتب الدین سائی اور قطب الدین سائی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مظفر سائی پر حملہ کر دیا۔ اس کو بچانے کےلئے وہاں پہنچنے والے لوگوں پر بھی حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے کیا۔ زخمی خاتون رجینا خاتون نے بتایا کہ اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا اور اس کے والد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کی مخالفت کرنے پر ملزمان نے ان پر بھی حملہ کیا۔ انہیں بھی مارا پیٹا گیا۔ اس حملے میں کنبہ کے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے۔ انگلش بازارتھانہ میں 10 ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ایس پی الوک راجوریہ نے بتایا کہ اس حملے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.