کلکتہ 17 اپریل، بایاں محاذ کے سینئر لیڈر سوجن چکرورتی نے آج ممتا بنرجی کو اپنے ایک ٹویٹ میں یہ پیغام دیا ہے کہ ریاستی حکومت زیادہ سے زیادہ کو و یڈ ٹیسٹ کروائے۔ انہوں نے ممتا بینرجی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو رونا کیس کو چھپا رہی ہے۔ صرف لا ک ڈاو¿ن کر دینے سے مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔ بلکہ کو و یڈ 19 کا ٹیسٹ بھی بے حد ضروری ہے۔ سوجن چکروتی نے کہا کہ بنگال حکومت کو رونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد چھپا رہی ہے۔اب تک بنگال میں 255 کیس ہوئے ہیں لیکن نبنو سے یہ بلیٹن جاری کیا گیا ہے کہ بنگال میں 14 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ کہ اب تک 10 افراد کورونا وائرس سے مارے جا چکے ہیں۔ سوجن چکرورتی نے کہا کہ ٹیسٹ دوسرے ریاستوں کے مقابلے میں بنگال میں کم ہوئے ہیں۔ سوجن چکرورتی نے کہا ہے کہ سب سے کم ٹیسٹ ہمارے ملک میں ہو رہے ہیں۔ جبکہ ہماری ریاست میں بھی سب سے کم ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اگر کرونا سے بچنا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروانے ہونگے۔ نائیسڈ کے رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال نے سب سے کم کو یڈ 19ٹیسٹ کروایاہے۔ niced کے ڈائریکٹر کے مطابق بنگال میں یومیہ 20 سے بھی کم کوو یڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ اس طرح اگر ٹیسٹ نہ کروایا گیا یا تو اس کی بھاری قیمت بنگال کے لوگوں کو چکانی پڑے گی۔ یہ بات آج اپنے ایک ٹویٹ میں سی پی ایم لیڈر سوجن چکروتی نے کہی۔
Comments are closed.