Take a fresh look at your lifestyle.

فیکٹریوں کو بند کر کے کنجیوں کیساتھ ترنمول رہنما گھومنے میں کوشاں:دلیپ گھوش

0

کولکاتا،24،نومبر:برسراقتدار ترنمول کانگریس اور مرکزی حریف جماعت بی جے پی کے مابین بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل لفظی جنگ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بنگال پردیش بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قائدین کل فیکٹریوں کی کنجیوں کے ساتھ ریاست میں گھوم رہے ہیں۔ ترنمول چاہتی ہے کہ کل فیکٹری بند ہو اور بے روزگار نوجوان انکی پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ گھومتے ر ہیں۔دلیپ گھوش نے کہا کہ جہاں تک بھارتیہ جنتا پارٹی کو معلوم ہے کہ ممتا کے دور حکومت میں کل 1000 سے زیادہ بڑے اور چھوٹے کارخانے بند ہوگئے ۔ اس میں جوٹ ملز بھی شامل ہیں۔بنگال میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بنگال کے زیادہ ترلوگ روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں میں ہجرت کر رہے ہیں۔ در حقیقت ، ترنمول کانگریس کو کل فیکٹریاں بند کرنے میں مہارت حاصل ہے۔کسی زمانے میں بنگال کو ہندستان میں کاروبار کےلئے بہترین جگہ سمجھا جاتا تھا۔ جہاں پورے ملک سے لوگ روزگار کےلئے آتے تھے ، لیکن آج حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں زیادہ تر فیکٹریاں بند ہیں۔ فیکٹریوں میں لاک آو¿ٹ ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ سیاسی وجوہات کے علاوہ صحیح کاروباری ماحول نہ ملنا بھی مزدوری میں عدم اطمینان کا باعث ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.