Take a fresh look at your lifestyle.

قدرتی آفات کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی

ہگلی  7/جون ( محمد شبیب عالم  )   پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے لگاتار پریشان رہے ۔ اسی درمیان ایک اور قدرتی آفت امفان طوفان کی شکل میں آگئی ۔ جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلیں اور بڑھ گئی ۔  مگر اسی درمیان کچھ ایسے بھی لوگ رہے جو ان قدرتی آفات کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کرتے رہے اور آج بھی کر رہے ہیں ۔  وہ لوگ کوئی اور نہیں ہمارے ڈاکٹر ہیں ۔ صفائی کارکنان ہیں ۔ بجلی ملازمین ہیں ۔ پولیس انتظامیہ سے لیکر اور بھی ایسے کئی افراد ہیں جو خود کی صحت کا پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کرتے رہے ۔ آج انہیں لوگوں کی حوصلہ افزائی کےلئے  چنسورہ اسمبلی حلقہ کے ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار سامنے  آئے اور پھولوں گلدستوں میٹھائیوں سے انکا استقبال کیا ۔ انکی خدمات کو سراہتے ہوتے خوف تعریفیں کی ۔  چنسورہ میونسپلٹی کے چودہ نمبر وارڈ سے لیکر بنڈیل ، کودالیا اور بھی کئی علاقوں کے ان خدمت گاروں کی حوصلہ افزائی کی ایک تقریب ایک میدان میں منعقد کیا جہاں معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ۔ اس تقریب کو منائی گئی ۔ اس درمیان اسیت مجمدار نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ایسے خدمت گاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مجھے موقع ملا میں بےحد خوش ہوں ۔   وہیں ادھر ایم ایل اے سے داد و تحسین پاکر لوگوں میں بھی خوشی دیکھی گئی ۔ آج بروز اتوار دوپہر کو یہ تقریب منائی گئی جس میں ترنمول کانگریس کے دیگر کارکنان بھی بڑھ کر حصہ لئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.