Take a fresh look at your lifestyle.

قیدی انیس الرحمن کے فیس بک پوسٹ پر سیاسی گلیاروں میںچہ میگوئیاں

مدناپور13 اکتوبر:انیس الرحمان جو کسی زمانے میں مشرقی مدناپور کے ضلع پانسکوڑہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے نیتا کے طورپر اپنا دبدبہ بنائے ہوئے تھے ۔ وزیراعلیٰ سے لے کربڑے بڑے لیڈران بھی ان کے نام سے پوری طرح واقف تھے ۔ اب یہی انیس الرحمان بی جے پی میںشامل ہوگئے اسی شمولیت کے کئی مہینے بعد ہی ایک اوربارسوخ ترنمول نیتا کے قربان شاہ کے قتل کے الزام میں انیس الرحمان کانام سامنے آیا اس الزام کے عائد ہوتے ہی انیس الرحمن کو پولس نے پکڑ لیا اوراسے جیل میںڈال دیا۔ اس حالات میںانیس الرحمن کاایک فیس بک پوسٹ ہونے سے پورے علاقے میں تناﺅ و کھلبلی مچ گئی۔ اس فیک بک میں یہ دکھایاگیا کہ اس سے سالوں قبل اپنے موٹربائیک کے پیچھے ممتا بنرجی کوبٹھاکر علاقے کا دورہ کروایاتھا۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی ہرطرف چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں اس زمانے میں انیس الرحمن اپنے علاقے کے دبنگ لیڈرتھے۔ پھرکئی برسوں کے بعد اس نے بھاجپا سے رشتہ بنالیا۔ اسی کے کچھ مہینے کے بعدقربان شاہ گولی سے مارا گیا جوترنمول پارٹی کابارسوخ لیڈرماناجاتاتھا۔ اس قتل کے الزام میںانیس الرحمان ابھی قید وبند کی زندگی گزاررہاہے۔اور اس دوران اس نے فیس بک پرپرانی ایک تصویر کو وائرل کردیا۔ سوموار کو اس نے پھرسے اس تصویر کوپوسٹ کرکے سیاسی ماحول میںاتھل پتھل مچادیا۔ انیس الرحمان نے پوسٹ کرنے کے بعد یہ بیان دیا کہ ہرعمل کاردعمل ہوتاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.