Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون: پولیس کی ڈرون کیمرے سے نگرانی

کولکاتا،/8اگست : مالدہ ضلع کے موتھاباڑی تھانہ کی پولس نے ریاست گیر تالا بندی کے دوران صورتحال کی نگرانی کے لئے ڈرون کی مدد لی۔ سنیچر کی صبح سے ہی موتھاباڑی کے مختلف علاقوں میں پولس نے ڈرون کی مدد سے لاک ڈاون توڑنے والوں کی شناخت کی اور ان کے خلاف کارروائی کی۔ پولس ذرائع کے مطابق آج موتھاباڑی کے تحت بنگی ٹولا کے علاقے پنچانند پور ، موتھاباڑی اسٹینڈ سمیت متعدد علاقوں میں ڈرون کی مدد سے لوگوں کو لاک ڈاون سے مانیٹر کیا گیا۔ پولس نے بتایا کہ ڈرون کی مدد سے شہر میں لاک ڈاو¿ن صورتحال پر نظر رکھنے میں بہت مدد ملی۔ ڈرون کی مدد سے لی گئی تصویر کی مدد سے لاک ڈاو¿ن توڑنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری طرف کچھ راہگیر اور کچھ لوگ موٹرسائیکل لے کر گھر سے باہر آئے جو پولس کی سرگرمی دیکھ کر سڑک سے غائب ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.