سلی گوڑی ،16،اپریل: لاک ڈاو¿ن کے دوسرے مرحلے میں پولس انتظامیہ لاک ڈاو¿ن توڑنے والوں سے پوری سختی کے ساتھ سے نمٹ رہی ہے۔جلپائی گوڑی ضلع میں ٹریفک پولیس نے جمعرات کی صبح سے ہی ای رکشہ، ٹوٹو کے خلاف سڑک پر مہم چلائی۔ پولس نے بغیر کوئی سوال کئے ٹوٹو رکشہ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔آج مہم خاص طور پر پربھات ہوٹل موڑ ، تھانہ موڑ سمیت مختلف علاقوں میں چلائی گئی۔ ٹریفک او سی شانتنو سیل نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک مستقل مہم چلائی جائے گی۔
Comments are closed.