Take a fresh look at your lifestyle.

مدھیامک امتحان یکم تا 10جون تک اختتام ہائر سکنڈری کا 15تا 30جون کے اندر

کولکاتا۔ 28دسمبر : مغربی بنگال بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے دسویں کا امتحان یکم تا 10جون تک جاری رہے گا جبکہ مغربی بنگال کاﺅنسل برائے ہائر سکنڈری ایجوکیشن کا امتحان یعنی 12ویں جماعت کا 15تا 30جون تک چلتا رہے گا ۔ بورڈ کی طرف سے یہ کہا گیا کہ ویب سائٹ پر مدھیامک امتحان کی ساری جان کاری دی جاچکی ہے ۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ کوویڈ۔19کے ماحول میں تمام حفاظتی اقدامات کو بھی نبھانا پڑے گا۔ آفیشیل نوٹیفکیشن کے تحت یہ کہا گیا کہ مدھیامک کا ایک پرچہ ایک ہی دن ہوگا ۔ 11.45سے 3بجے سہ پہر تک اور ہائر سکنڈری کا امتحان 10بجے تا 10.15بجے تک جاری رہے گا ۔ مدھیامک بورڈ نے کل جانکاری دسویں او ر بارہویں جماعت کیلئے ویب سائٹ پر دے دیا ہے ۔ دسویں کا پہلا پرچہ مادری زبان کا یکم جون 2021کو لنگویج کا دوسرا پرچہ 2جون 2021کو جغرافیہ ، 3جون کو ریاضی ۔5جون کو لائف سائنس ،8جون کو فیزیکل سائنس 9جون کو اختیاری سبجیکٹ 10جون 2021کو ہو ں گے ۔
ہائر سکنڈری (120ویں) کا امتحان شروع ہوگا۔ 15جون کو بنگالی ، انگریزی ، ہندی ، نیپالی ، اردو ، سنتھالی ، اڑیہ ، تلگو ، گجراتی ، پنجابی ۔17جون کو انگریزی ۔ بنگالی ، ہند۔ نیپالی ، متبادل انگریزی ۔ 18جون کو ہیلتھ کیئر ، آٹو موبائل ، آرگنائزڈ ، ریسئلنگ ، سیکورٹی ، آئی ٹی ، اور آئی ٹی ای ایس بھو کیشنل سبجیکٹ ، 19جون کو بائیو لوجی سائنس ، بزنس اسٹڈیج ، پالیٹکل سائنس ، 21جون کو میتھ میٹکس ، سائیکو لوجی ، انتھر یو لوجی ، اکنومی ، تواریخ ، 22جون کو کمپیوٹر سائنس ، ماڈرن کمپیوٹر اپلیکشن ، انواسٹرینٹل اسٹڈیج ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ، میوزک ، وژول آرٹس 24جو ن کو فیزکس انیو ٹریشن ، ایجوکیشن ، اکاﺅنٹسی ۔ 28جون کو کیمسٹری ، اکنامکس ، جرنلزم و ماس کمیونیکشن ، سنسکرت ، پرشین ، عر بک ، فرنچ ،30جون کو اسٹینکس ، جغرافیہ ، کاسٹنگ وٹکنیشن ، ہومینجمنٹ و فیملی ریسورس مینجمنٹ ۔ دسویں جماعت کیلئے شارٹ ہیڈ و ٹائپ رائٹنگ کا امتحان کولکاتا وسلی گوڑی میں ہوئے اس کی تاریخ بعد میں دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سلائی اور سوئی کے کام کیلئے چار گھنٹے 15منٹ کو امتحان ہوگا ۔ میوزک بھوکل او ر میوزک آلات کا امتحان دو گھنٹے 15منٹ کیلئے ہوں گے تحریری پرچے کیلئے دیگر امتحانات کی جان کاری بھی ویب سائٹ کے ذریعہ ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.