Take a fresh look at your lifestyle.

مغربی بنگال پولس برسراقتدار پارٹی کے ہاتھوں کٹھ پتلی : گورنر

کولکاتا۔ ۔23جولائی : گورنر جگدیپ دھنکر نے بروز منگل کو مغربی بنگال میں لاقانونیت کا اظہار افسوس ظاہر کیا یہ بھی کہا کہ بنگال میں پولس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو اچھی طرح نہیں نبھا پارہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو بھی کہا ہے کہ وہ یہاں کی بدامنی کا بہتر طریقے سے جائزہ لیتے ہوئے ان سے جلد ملاقات کریں تاکہ اس موضوع پر گفتگو کی جاسکے ۔ گورنر نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس کی اگاہی بھی دی کہ ریاست کے حزب مخالف کے ایم پی اور ایم ایل اے ا ب پولس کو نشانہ بنا رہے ہیں جیسے وہ یہاں کے مالک و خود مختاری ہیں ، گورنر موصوف نے دکھ بھرے لہجے میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ یہاں خطرناک حد تک لاقانونیت و بدامنی اپنا جڑ پکڑ تا جارہا ہے اور ریاست میں قانون کا تصور زوال پذیر ہے ۔ یاد رہے کہ جب سے مغربی بنگال میں گورنر نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے تب سے برسرِ اقتدار پارٹی اور ان کے ساتھ کئی معاملے میں اختلافات بھی زیادہ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جو عوامی نمائندے اور حزب مخالف کے لیڈران کو اب پولس کے عملے سر عام ان پر تشدد کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں ایسے میں تو اب یہاں غیر جمہوریت کا مزاج بنتا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں دھنکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ پارلیمنٹ و اسمبلی کے ارکان بھی پولس کے ہاتھوں بے عزت و رسوا ہورہے ہیں ۔ بعد میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ فرصت میں ان سے آکر ملیں اور اس مسئلے پر سنجیدگی سے مشورہ کریں۔ کیونکہ ریاستی پولس کی حرکتوں سے میں اب دل برداشتہ ہوگیا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.