Take a fresh look at your lifestyle.

مغوی نوجوان کی بازیابی کے مطالبہ پر روڈ بلاک

چوپڑا،2 جولائی :شمالی دیناج پور ضلع کے چوپڑا کے لکشمی پور گرام پنچایت کے مالی گاو¿ں کے نوجوان ، محمد عبدول کو تین دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔ پولس کو اب تک اس بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ مغوی نوجوان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پولس سے بار بار التجا کرنے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دوسری طرف لکشمی پور کے علاقے چکلاگچھ میں بدھ کے روز دیہاتیوں نے کنبہ کے افراد کے ہمراہ سڑک کی ناکہ بندی کر کے احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے اس معاملے میں ایک سخت رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، نوجوان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ مشتعل دیہاتیوں نے ٹائر جلا کر پولس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مغوی نوجوان کے بڑے بھائی محمد رمضان علی نے بتایا کہ اس کے بھائی کو گذشتہ سوموار کو مجرموں نے اغوا کیا تھا۔ اس کے بعد کئی دن گزرنے کے بعد بھی پولس اس سلسلے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کر سکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشتعل افراد نے آج سڑک کی ناکہ بندی کرکے احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنے بھائی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.