Take a fresh look at your lifestyle.

مقامی لوگوںکے ساتھ نیشنل ہائیوےز مینجمنٹ کی میٹنگ

شمالی دیناجپور:ےکم ستمبر: مطالبات پورے نہ ہونے پر مقامی لوگوں نے بائی پاس کی تعمیر روک دی جس کے ایک دن بعد نیشنل ہائیوےزمینجمنٹ نے علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات حل کرنے کی ےقین دہانی کرائی۔ منگل کے روز اتر دیناجپور ضلع کونسل کے نائب صدر فرہاد بانو کے نمائندے جاوید اختر نے نیشنل ہائی وے مینجمنٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی موجودگی میں مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مقامی لوگوںکے مسائل سنے اور نیشنل ہائی وے مینجمنٹ سے بات کرنے کے بعد ان کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہمقامی لوگ اےک سروس روڈ چاہتے ہیںاورساتھ ہینکاسی کے ٹھوس انتظامات کرنے کا بھی مطالبہہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ وعدہ کے مطابق ، علاقے میں نکاسی نظام تیار نہیں کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی مدرسہ ، اسکول اور مسجد کے لئے سروس سڑکیں تعمیر نہیں کی گئیں۔ اسلام پور گرام پنچایت کے ممبر ، محمد نورالدین نے بتایا کہ بائی پاس کی تعمیر کے وقت ، علاقے کے لوگوں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ، لیکن قومی شاہراہ مینجمنٹ اس سے منھ موڑی نظر آرہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.