Take a fresh look at your lifestyle.

ملیریا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ

کولکاتا،28جولائی: ایک طرف کورونا کاخطرہ تیزی سے ماحول میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف ملیریا کے بھی معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کے بیشتر وارڈوں میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ باعث فکر بن گئی۔ اس بارے میں کولکاتا کارپوریشن کے محکمہ صحت نے شہریوں پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا اور کہا کہ لوگوں کو بار بار بتایا جا چکا ہے کہ بخار ہوتے ہی کارپوریشن کے ملیریا کلنک میں جائیں مگر لوگ کارپوریشن کے ہیلتھ سنٹرز اور ملیریا کلنک میں نہ جاکر پرائیوٹ ڈاکٹروں کے پاس جانے میں زیادہ سمجھداری جا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ان کے لئے مشکلوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔لہذا عوام جو چاہئیے کہ کارپوریشن کےساتھ تعاون کرے اور بخار ہوتے ہی ملیریا کلنک میں جائے اور خون کی جانچ کرائیں تاکہ فورا ملیریا کو دور بھگایا جا سکے۔ واضح رہے کہ کولکاتا بیشتر وارڈ میں ملیریا کے معاملات ملے۔ جن میں سے وارڈ نمبر 1,3,6,28,29 ,36 ,13739,41,43,45,46,54,60سمیت جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 75,77,78,79,80,120,121,134,135 ، وغیرہ میں بیشتر معاملات ملے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.