Take a fresh look at your lifestyle.

ممتابنرجی کو بھگوابریگیڈ سے لڑنے کیلئے خالق ملا جیسے فعال فرد کی ضرورت:شکیل صدیقی

کولکاتا:7،اپریل: مغربی بنگال کی پرامن فضا میں سانس لینے اور بھگوابریگیڈ سے مقابلہ کرنے کیلئے ممتابنرجی جیسی سیکولر لیڈر کو طاقت دینے کیلئے عبدالخالق ملا جیسے ایکٹیو افراد کی ضرورت ہے لہذا وقت اور حالات کے مدنظر ہمیں انہیں اپنے پورے سپورٹ دینے ہوگا۔ متزکرہ باتوں کا اظہار خیال کولکاتا کے معروف سماجی شخصیت شکیل صدیقی عوامی نیوز سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کرریے تھے انہوں نے مزید کہا کہ خالق ملا وہ سیاسی لیڈر ہیں جو ذات مذہب سے آگے جاکر صرف انسانی بنیادوں پر لوگوں کے کام کرنا مقصد بنارکھا ہے ہر مٹیابرج اسمبلی حلقہ میں جب کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے خالق ملا نے بحیثیت ایم ایل اے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے ادا کری ہے شکیل صدیقی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں سیاست سوٹ بوٹ پر چلی گئی یے ونہی عبدالخالق ملا آج بھی وہی سادہ شرٹ اور معمولی سوتی کا پینٹ اور پاوں میں کم دام کی ایک جوڑی چپل پہنے بالکل عام لوگوں کے درمیان ملے جلے دیکھائی دیتے ہیں انہوں نے کبھی بھی وی آئی پی کلچر کو اپنایا نہیں ہے ورنہ عام طور پر جب کوئی ایم ایل اے ہوجاتا ہے تو وہ بڑی رعونت سے لوگوں سے ملا کرتا ہے لیکن خالق ملا کی یہ خاکساری ہی ہے کہ اب بھی کوئی ناراض شخص ان کے سامنے زور زور سے بولتا ہے لیکن وہ پوری خاموشی سے اسکی بات سنتے ہیں اور اس کا حل بھی نکالتے ہیں شکیل صدیقی نے ریاست کی مجموعی صورتحال پر تبصرہ ہیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ابھی بنگال کے اقتدار سے کوسوں دور ہے لیکن سیاسی فائدہ کیلئے وہ جس طرح سے ہر جگہ بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے اگر اسے اقتدار حاصل ہوگیا تو گجرات، یوپی، مدھیہ پردیش، اور دیگر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کی طرح عام لوگوں کی اس آزادی کو چھین لے گی جو ہمارے دستور نے ہمیں دیا ہے ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی واقعی ایک دلیر لیڈر ہیں جو بھگوابریگیڈ کو کھلے طور پر چیلنج دے رہی ہیں لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہیں کہ ہم بھی اپنے پورے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے جڑے ہر امیدوار کو کامیاب بنانے تاکہ ایک بہتر اور ترقیاتی کاموں سے آگے بڑھ چکا بنگال کو نئی انرجی ملے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.